اسلام آباد کچہری حملہ,بڑی پیشرفت , سہولت کار ساجد اللہ عرف شینا سمیت 4 دہشت گرد گرفتار پاکستان Roze News
پاکستان

اسلام آباد کچہری حملہ,بڑی پیشرفت , سہولت کار ساجد اللہ عرف شینا سمیت 4 دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد کچہری حملہ....بڑی پیشرفت...سہولت کار ساجد اللہ عرف شینا سمیت 4 دہشت گرد گرفتار..

اسلام آباد کچہری حملہ....بڑی پیشرفت...سہولت کار ساجد اللہ عرف شینا سمیت 4 دہشت گرد گرفتار..

 

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جی الیون جوڈیشل کمپلیکس پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔انٹیلی جنس بیورو اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی/فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے،جو حملے میں ملوث تھے۔سہولت کار ساجد اللہ عرف شینا نے تفتیش میں اعتراف کیا کہ وہ افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کمانڈر داد اللہ سے ٹیلیگرام پر رابطے میں تھا،جس نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی ہدایت دی۔خودکش بمبار عثمان عرف قاری،جو شینواری قبیلے سے تعلق رکھتا تھا اور افغانستان کے علاقے اچین (ننگرہار) کا رہائشی تھا، کو ساجد اللہ نے اسلام آباد پہنچنے پر نواحی علاقے میں ٹھہرایا۔حملے سے قبل،ساجد اللہ نے اکھن بابا قبرستان، پشاور سے خودکش جیکٹ حاصل کی اور بمبار کو پہنائی۔حملے کا مقصد زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانا تھا۔ٹی ٹی پی کی اعلیٰ قیادت افغانستان سے مکمل نگرانی اور ہدایات دے رہی تھی۔پورا دہشت گرد سیل گرفتار ہو چکا ہے.
آپریشنل کمانڈر سمیت چار اہم دہشت گرد اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں ہیں۔
مزید تحقیقات جاری ہیں,اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں

Exit mobile version