پاکستان معیشت و تجارت

اسحاق ڈار 4 روزہ دورے پر امریکہ میں، آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت متوقع

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار 4 روزہ سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے، جہاں وہ آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق سالانہ اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات میں آئی ایم ایف حکام سے قرض پروگرام کے تحت شرائط میں نرمی پر بات چیت بھی متوقع ہے۔

آئی ایم ایف حکام سے ملاقات میں معاشی صورتحال اور قرض پروگرام پر بات چیت ہو گی، گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکرٹری خزانہ بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار عالمی مالیاتی اداروں کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کریں گے، جبکہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے درکار مالی ضروریات پر بھی گفت و شنید متوقع ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کی امریکہ کے دورے کے دوران عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حکام سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image