پاکستان

ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا کے ساتھ رابطہ ہے، وزیر اعظم و وزیر خارجہ چین جائیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستانی تحقیقاتی کمیٹی کینیا کے دورے پر ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف یکم نومبر کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ چین کا دورہ پر جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ صحافی ارشد شریف کے انتقال پر دکھ اور افسوس ہے، ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے کینیا کے ساتھ رابطے میں ہیں، پاکستانی تحقیقاتی کمیٹی کینیا کے دورے پر ہے، پاکستانی ہائی کمیشن تحقیقاتی کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون اور سہولت فراہم کررہی ہے۔

کشمیر پر بھارتی مظالم پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ بھارت مستقل کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھ رہا ہے، کئی دہائیوں سے بھارت کی مسلح افواج کشمیریوں پر مظالم بپا رکھے ہوئے ہے، اے پی ایچ سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسان حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ بولے کہ وزیراعظم نے سعودی عرب کا اہم دورہ کیا، وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات رہی، وزیر اعظم یکم نومبر کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ چین کا دورہ کریں گے، چینی صدر اور ہم منصب سے دوبدو اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں کریں گے، سی پیک منصوبے پر بات چیت ہو گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image