کھیل

آئی سی سی ٹی 20 درجہ بندی، بابر مزید تنزلی کا شکار، رضوان کے پوائنٹس میں کمی

آئی سی سی کی ٹی 20 درجہ بندی میں قومی کپتان بابر اعظم مزید تنزلی کا شکار ہو گئے، جبکہ نمبر ایک پر براجمان محمد رضوان کے پوائنٹس میں کمی آ گئی، بھارت کے سوریا کمار یادیو سے کیوی بلے باز ڈیوون کونوے نے دوسری پوزیشن چھین لی، جبکہ افغانستان کے راشد خان گیند بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی درجہ بندی جاری کر دی، جس کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان پہلے، نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے دوسرے، بھارت کے سوریا کمار یادیو تیسرے، کپتان بابر اعظم چوتھے اور جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم پانچویں نمبر پر موجود ہیں، قومی بلے باز افتخار احمد 54 ویں، فخر زمان 77 ویں اور شان مسعود 84 ویں نمبر پر ہیں، جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی ایک بار پھر ٹاپ 10 میں داخلے کے بعد 9 ویں پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں۔

ٹی 20 گیند بازوں میں افغانستان کے راشد خان نے آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے پہلا نمبر چھین کر انہیں دوسرے درجے پر دھکیل دیا ہے، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، افغانستان کے مجیب الرحمان اور سری لنکا کے مہیش تھیکشانا ایک ایک درجہ ترقی حاصل کر کے بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، پاکستان کے حارث روؤف 15 ویں اور شاداب خان 16 ویں پوزیشن پر قابض ہیں، محمد وسیم جونیئر 22 ویں، محمد نواز 40 ویں اور شاہین شاہ آفریدی 41 ویں نمبر پر قانع ہیں۔

ٹی 20 آل راونڈروں میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے افغانستان کے محمد نبی سے پہلی درجہ بندی چھین کر انہیں دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے، جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا انگلینڈ کے معین علی کو پچھاڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر آ گئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image