یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے خلاف اسلام آباد میں ملازمین کا دھرنا دوسرے ہفتے میں داخل ہوگیا ہے، وفاقی حکومت اور ملازمین کے درمیان حتمی مذاکرات آج متوقع ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کا دھرنا دوسرے ہفتے میں داخل ہوگیا، دھرنے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تمام 3 یونینز کے ملازمین شریک ہیں۔مظاہرین نے مطالبات کے تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت اور ملازمین کے درمیان فائنل مذاکرات آج متوقع ہیں۔واضح رہے کہ 16 اگست کو وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پر انتظامی اخراجات کو کم کرنے اور ریاستی مشینری کو ہموار کرنے کی غرض سے وفاقی حکومت نے 5 وزارتوں کے 28 محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔جس کے بعد وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب کی سبسڈی بھی بند کردی تھی۔اس معاملے پر بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ٹیکس نظام کو آسان اور عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کی ری سٹرکچرنگ کی جا رہی ہے۔
Leave feedback about this