پولیس نے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا۔سانحے کے مرکزی ملزم انسانی اسمگلر ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیاگیا ہے یہ بہت اہم گرفتاری ہے اور ملزم ممتاز آرائیں سے شریک ملزم اسلم کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے ۔ملزم سے اہم دستاویزات ،موبائل ڈیٹا اور دیگر شواہد برآمد ہوئے ہیں ملزم کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیاجارہاہے اور اس کی نشاندہی پر جلد ہی دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیاجائیگا۔سانحے میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے سے تعاون کیاجائیگا، اور یونان کشتی واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے ۔
Leave feedback about this