تازہ ترین

یوم تکریم شہدا ئے پاکستان آج منایا جارہاہے

یوم تکریم شہدا ئے پاکستان آج منایا جارہاہے

ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہاہے ، جی ایچ کیو میں یادگار شہدا ءپر مرکزی تقریب ہوگی ۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ائیر اسٹاف بھی یادگار شہدا ءپر خراج عقیدت پیش کرینگے ۔پاکستان ائیر فورس ، نیول ہیڈکوارٹرز ، فارمیشن ، ہیڈکوارٹر میں بھی شہدا ءکی یادگاروں پرتقریبات ہوں گی ، پولیس کے متعدد شہدا ءیادگاروں پر بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔اسلام آباد کی شاہراہ دستور اور صوبائی داالحکومتوں میں شہدا ءیکجہتی واک ہوں گی ، شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اوردعائیں ہوں گی ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا کی لازوال قربانیوں کی کسی کو بھی مجروح کرنے کی اجاازت نہیں دی جاسکتی ،پاکستانی قوم شہدا اور ان کے قابل فخر خاندانوں کی مقروض رہے گی

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image