پاکستان

ہم ہائیکورٹ آئے ہیں تاکہ جج ذوالقرنین کو ہٹایا جائے ، علیمہ خان

ہم ہائیکورٹ آئے ہیں تاکہ جج ذوالقرنین کو ہٹایا جائے ، علیمہ خان

پی ٹی آئی کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم جج ذوالقرنین کو ہٹانے ہائی کورٹ آئے ہیں۔علیمہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گواہوں کے بیانات لیے لیکن جرح کے دوران فیصلہ دیا، کل ہمارے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو فراڈ کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے، مجھے بھی جیل میں ڈال دو، میں اسے فراڈ کہوں گی۔علیمہ خان نے کہا کہ عدلیہ کا کام انصاف دینا ہے، انہیں تنخواہ ملتی ہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔فیصلے کے موقع پر پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، اسٹیٹ کونسل، پی ٹی آئی کی بانی بہنیں، شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ، میڈیا کے نمائندے اور عام لوگ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔فیصلے کے موقع پر پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، اسٹیٹ کونسل، پی ٹی آئی کی بانی بہنیں، شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ، میڈیا کے نمائندے اور عام لوگ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image