اسلام آباد ، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات پیش نہ کرنیوالے وکیل پر 2 ہزار کا جرمانہ عائد کردیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جرمانہ انکم ٹیکس کے کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے واضح کیا کہ ہم ذرا اولڈ فیشن ججز ہیں مکمل دستاویزات دیکھیں گے ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ کیساتھ ریونیو کا کوئی افسر نہیں آیا؟ اس پر وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جی میرے ساتھ کوئی نہیں آیا ۔ہم نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس کا کیس تب تک چل سکتا ہے جب تک متعلقہ ڈیپارٹمٹ کا بندہ ساتھ ہو ، عدالت کو معاونت ملتی نہیں اور کہتے ہیں کروڑوں روپے مالیت کے کیس پر سپریم کورٹ کا اسٹے ہے۔
Leave feedback about this