پاکستان

ہمیں بے خوف ہو کر آگے بڑھنا ہو گا، باہر سے آ کر کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا، خرم دستگیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ ہمیں بے خوف ہو کر آگے بڑھنا ہو گا، باہر سے آ کر کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان میں پہاڑ اور بہترین نہری نظام ہے، پاکستان میں ہنرمندوں کی کمی نہیں ہے، پاکستانی ہنرمندوں نے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کیا، پاکستان کا اصل چہرہ عوام ہیں۔

خرم دستگیر نے خطاب میں ذکر کیا کہ کچھ سال پہلے ترکی کے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، ترک وزیراعظم سے پوچھا آ پ کی معیشت کیسے بہتر ہوئی؟ ترک وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ اپنے اندر سے طاقت کا مظاہرہ کریں، انھوں نے کہا کہ ہم نے بے خوف ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

وفاقی وزیر توانائی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو ذہنی اور معاشی طور پر کمزور ہو گئے، ہمیں بے خوف ہو کر آگے بڑھنا ہو گا، باہر سے آ کر کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں سے توقع ہے کہ وہ تاریخ پر غور کریں کہ آج مسائل نے کہاں سے جنم لیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image