تازہ ترین

ہمارا مقصد عمران خان کی رہائی، بشریٰ بی بی سے کوئی اختلافات نہیں: علی امین گنڈاپور

خیبرپختونخوا کے حالات غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہوئے: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخواسردار علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے اختلافات کی خبروں کی تردید کردی،اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرے اور بشری بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں پروپیگنڈا ہے۔
ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کرونگا، جو کچھ ہوا اور مسقبل میں کیا کرنا ہے وہ سب خطاب میں بتاؤں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image