معیشت و تجارت

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد اضافہ ریکارڈ

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد:ادارہ شماریات نیمہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح منفی 2.06فیصد پر آگئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 18اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6اشیا سستی اور 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے، پیاز 5 روپے 56 پیسے ، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں بھی 8 روپے، لہسن فی کلو 18 روپے اور آلو تین روپے جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں بھی 1 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا، چاول، دال مسور، ڈیزل، دہی، مٹن بھی مہنگی ہونے والے اشیا میں شامل ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 302 روپے 23 پیسے سستا ہوا، انڈے فی درجن دو روپے تک اور دال مونگ 1 روپے تک سستی ہوئی، دال چنا، مسٹرڈ آئل سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image