گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کو معاملات ا فہام وتفہیم سے حل ہونے کی یقین دانی کروادی۔کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے بلدیاتی الیکشن اورملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ نے خالد مقبول صدیقی کو تمام معاملات مل بیٹھ کرحل کرنے کا یقین دلایا۔قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔

Leave feedback about this