گوادر میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

گوادر میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

کراچی:گوادر میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحقاورنگی اور سرجانی میں شہریوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے 5 میں سے 2 ڈاکووں کی شناخت ہوگئی

گوادر میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

گوادر: پسنی اورماڑہ کے درمیان کلمت کے علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے 6 افراد کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے 6 افراد کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا، 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی نے ہسپتال میں دوران علاج دم توڑا، امن دشمنوں کے خلاف علاقے میں آپریشن شروع کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق بحق افراد گوادر سے کراچی جا رہے تھے، جاں بحق ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے، دیگر مارے جانے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

 

Exit mobile version