گلوکار علی حیدر تقریباً ایک دھائی کے بعد ایک بار پھر موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں ۔ڈیلس میں شاندار طریقے سے علی حیدر نے موسیقی کی دنیا میں واپسی کا سفر شروع کیا۔فن ایشیا تھیڑ ڈیلس میں گلوکار کے نئے گانے ڈھولن یار کا ریڈ کارپٹ پریمیئر منعقد کیاگیا جس میں حاضرین ان کے گانے سے مسحور ہوتے رہے ۔اس تقریب میں ڈی ایف ڈبلیو سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر فن ایشیا ءکی جانب سے پارٹی کا اہتمام کیاگیا ۔علی حیدر کے مداحوں نے ان کی میوزک انڈسٹری میں واپسی پر خیر مقدم کیا علی حیدر کا یہ نیا گانا اردو ، پنجاب ٹریک پر تشکیل دیاگیا ہے جس میں وائرسی بیٹس شامل ہیں ، علی حیدر نے اس موقع پر ٹریک کو متعدد دھڑکنوں والا پنجابی اردو نمبر قرار دیا۔
انٹرٹینمنٹ
گلوکار علی حیدر کی موسیقی کی دنیا میں واپسی
- by web_desk
- اکتوبر 10, 2023
- 0 Comments
- 939 Views
- 1 سال ago
Leave feedback about this