کے پی ، نگراں وزیر صنعت کو ہٹانے کا فیصلہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین معیشت و تجارت

کے پی ، نگراں وزیر صنعت کو ہٹانے کا فیصلہ

کے پی ، نگراں وزیر صنعت کو ہٹانے کا فیصلہ

کے پی ، نگراں وزیر صنعت کو ہٹانے کا فیصلہ

اے این پی نے خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر صنعت عدنان جلیل کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی ایمل ولی خان نے عدنان جلیل کو ہٹانے کا کہہ دیا ۔عدنان جلیل کی جگہ مشیر کھیل مطیع اللہ مروت کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے اے این پی کے اشرف داوڑ بھی نگراں کابینہ کا حصہ بنایاجائیگا۔عدنان جلیل کا جھکاﺅ گورنر کی طرف ہے ، عدنان جلیل کے پی اکنامک ، زونز ڈوپلمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں آڈٹ کرانا چاہتے تھے لیکن ان پر معاملے کو نہ چھیڑنے کیلئے دباﺅ ڈالا گیا ۔دوسری جانب عدنان جلیل کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے عہدے سے ہٹانے کی سمری کا علم ہے ، کرپشن روکنے کیلئے کام کررہاتھا ، لگتا ہے اس وجہ سے ہٹایا جارہاہے ۔

Exit mobile version