تازہ ترین

کچھی کینال منصوبے کے اصل ہیرو نوازشریف،بشریٰ بی بی کا سعودیہ سے متعلق بیان سے سب بڑی ملک دشمنی،وزیر اعظم

کچھی کینال منصوبے کے اصل ہیرو نوازشریف،بشریٰ بی بی کا سعودی عرب سے متعلق بیان سے بڑی ملک دشمنی،وزیر اعظم شہباز شریف

تونسہ شریف:وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کچھی کینال کی بحالی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف دورمیں کچھی کینال منصوبیکا بیڑہ غرق کیا گیا، مشرف دورمیں غریب قوم کا پیسہ برباد ہوا، سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں اس منصوبے کا آغازہوا۔انہوں نے کہا ہے کچھی کینال منصوبے کے اصل ہیرو نوازشریف ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس منصوبیکیاصل محسن نوازشریف ہیں، کچھی کینال کو2022کیسیلاب سیبہت نقصان ہوا، کچھی کینال کیدوسرے مرحلیکو بھی مکمل کریں گے، منصوبے کے اگلے مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے وسائل فراہم کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب میں کینسرہسپتال کی تعمیرجاری ہے، پنجاب میں مریم نوازدن رات محنت کررہی ہیں، وزیراعلی پنجاب کی محنت کیثمرات جلد صوبے کیعوام کو ملیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نیہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،کچھی کینال کی بحالی پر بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیراعلی بلوچستان کی ذاتی کاوشوں سے کچھی کینال کی بحالی کا مرحلہ مکمل ہوا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image