موسم

کوئٹہ شدید سردی کی لپیٹ میں،درجہ حرارت منفی 4ہوگیا

queettta

کوئٹہ:نواحی علاقے میں شدید سردی سے معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی۔کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی چارریکارڈ کیاگیا۔کوئٹہ،قلات اور دیگر علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کے باعث نلکوں میں پانی جم گیا،بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گیس پریشر میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔قلات میں سوختی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔شدید سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے