اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انتخابات کیس میں اپنا موقف تحریری طورپر سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے موجود ہ بینچ پر اعتراض عائد کردیا ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز اور جسٹس منیب پرمشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ پنجاب کے پی میں الیکشن التوا کیخلاف عمران خان کی درخواست کی سماعت کررہاہے ۔وفاقی حکومت نے انتخابات کیس میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کردی ۔حکومت نے موقف اختیار کیاکہ یکم مارچ کا سپریم کورٹ کا فیصلہ اکثر یت سے دیا گیا تین رکنی بینچ متبادل کے طورپر تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت نہ کرے ۔حکومت نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی درخواست موخر کی جائے سپریم کورٹ کے جو ججز الیکشن کیس کو سن چکے ہیں، انہیں نکال کر باقی ججز پر مشتمل بینچ بنایا جائے ، پہلے راﺅنڈ میں دیا گیا الیکشن کا فیصلہ چار تین کی اکثریت سے دیا گیا ۔
Leave feedback about this