پاکستان

کسی بھی مسلمان ریاست کے خلاف قتال کیلئے کھڑے ہونا بغاوت اس میں کفارسے مدد لینا خوارج اور باغیوں کی نشانی

کسی بھی مسلمان ریاست کے خلاف قتال کیلئے کھڑے ہونا بغاوت اس میں کفارسے مدد لینا خوارج اور باغیوں کی نشانی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)کسی بھی مسلمان ریاست کے خلاف قتال کے لیے کھڑے ہونا تو ویسے ہی بغاوت ہے اور اگر اس میں مسلمانوں کو قتل کرنے کے لیے کفار سے بھی مدد لی جائے تو یہی تو نشانی ہے خوارج اور باغیوں کی ۔
بخاری و مسلم کی صحیح حدیث ہے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خوارج کی نشانیاں بتاتے ہوئے فرمایا کہ یہ قرآن پڑھیں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا مزید فرمایا کہ یہ نوجوانوں اور کم عقلوں کی جماعت ہوگی ۔ اسلام سے وہ اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کو پار کر کے نکل جاتا ہے
سب سے بڑھ کر فرمایا کہ یہ لوگ بت پرستوں کو چھوڑیں گے اور مسلمانوں کو قتل کریں گے ، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میں اس جماعت کو پاں تو انہیں اس طرح قتل کروں گا جیسے قوم عاد کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا گیا تھا
مزید ٹیکنکل پوائنٹ یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جتنے بھی معاہدے کفار کے ساتھ کیے تو تمام معاہدے مسلمانوں کی حفاظت کے لئے کیے تھے ناکہ مسلمانوں کے خلاف لڑنے کے لئے۔
اور اب جب انہوں نے دنیا سے معاہدے کیے ہیں کہ اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے تو
اس معاہدے کو توڑنا اور عہد شکنی کرنا اور اس عہد شکنی میں کفار سے مدد لینا اس کا تو کوئی جواز ہی نہیں اور گمراہی کے سوا کچھ نہیں۔
: 1. اسلام کا تصورِ جہاد عدل، امن اور مظلوم کی نصرت پر قائم ہے، نہ کہ قتل و غارت اور ریاستی اداروں پر حملے۔ نور ولی کا خودساختہ “جہاد” قرآن کی اس تعلیم کے منافی ہے: “ولا تعتدوا ِن اللہ لا یحِب المعتدِین” (البقرہ: 190)۔ یہ فساد ہے، نہ کہ جہاد۔
2. :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “فتنے کے وقت بیٹھا شخص کھڑے سے بہتر ہے۔” نور ولی جیسے لوگ جہاد کی آڑ میں امت میں انتشار اور خونریزی پھیلا رہے ہیں۔ یہ لوگ مجاہد نہیں، دورِ جدید کے خوارج اور فتنہ پرور ہیں۔
3 :قرآنی آیات کو سیاق و سباق سے ہٹا کر ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنا فکری خیانت ہے۔ نور ولی کا کلام آیاتِ قرآنی کی تحریفِ معنوی کا نمونہ ہے۔ ایسے گمراہ کن تاویلات دین کی خدمت نہیں بلکہ اس کی توہین ہیں۔
4 :جہاد صرف امامِ وقت یا ریاست کی اجازت سے جائز ہے، گروہی یا ذاتی فیصلے اس کے دائرے سے خارج ہیں۔ نور ولی کی کارروائیاں فقہی اصولوں، اجماعِ امت اور اسلامی نظم کے منافی ہیں۔ یہ عمل جہاد نہیں، فتنہ ہے۔
5 :نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے۔” نور ولی گروہ بے گناہوں، نمازیوں، عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ان کی درندگی اسلامی تعلیمات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
6:اسلام قیادت میں تقوی، علم، عدل اور حکمت کو شرط بناتا ہے۔ نور ولی کی قیادت اشتعال، فریب اور فکری گمراہی پر مبنی ہے۔ یہ قیادت نہیں، امت کی تباہی اور نوجوانوں کے ذہنوں کو زہر آلود کرنے کا عمل ہے۔
7 :اللہ تعالی فرماتا ہے: “واللہ لا یحِب المفسِدِین” نور ولی اور اس کے پیروکار فتنہ و فساد کے نمائندے ہیں، نہ کہ دین کے خادم۔ ان کی حرکات، افکار اور اقدامات اسلام کے نام پر ایک وحشیانہ کھیل ہیں۔ یہ دہشت گرد ہیں، مجاہد نہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image