کراچی: کرپشن کیس کے کئی کرداروں کے چہروں سے نقاب نہ ہٹ سکا جب کہ پی سی بی نے صرف آصف آفریدی پر پابندی لگا کر فائل بند کر دی۔قومی ٹی 20 کپ کی ٹیم خیبرپختونخوا کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے گذشتہ برس معطل کر دیا تھا،اب 2 برس کی پابندی عائد کر دی گئی۔اس کیس میں مزید2 کرکٹرز پر بھی شکوک سامنے آئے جبکہ ایک کوچ کا کردار بھی انتہائی مشکوک رہا تھا،کے پی ایل میں آصف آفریدی نے راولا کوٹ ہاکس کی نمائندگی کی،ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی منتظمین کو اسپنر پر شکوک ہو گئے، جب پی سی بی سے استفسار کیا گیا تو جواب ملا کہ کیس کی جڑ تک پہنچنے کیلیے آصف کو کھیلنے سے نہیں روکا گیا۔جموں جانباز سے راولاکوٹ کے بارش کی نذر ہونے والے پہلے میچ میں اسپنر نے3 اوورز میں 35 رنز دیے اور ایک وکٹ لی، کوٹلی کیخلاف مقابلہ شروع ہونے سے قبل ہی اسے مانیٹر کرنے کی ہدایت جاری ہو چکی تھی، اس میں راولاکوٹ کو10 وکٹ سے شکست ہوئی۔آصف آفریدی تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی گیند پر بولڈ ہو گئے،بولنگ کا آغاز کرتے ہوئے انھوں نے 4 اوورز میں 52 رنز دیے مگر وکٹ سے محروم رہے، میچ کے بعد ایونٹ منتظمین کی پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیسر سے تفصیلی بات ہوئی۔
ادارتی پسند
کرپشن کیس، کئی کرداروں کے چہروں سے نقاب نہ ہٹ سکا
- by Rozenews
- فروری 8, 2023
- 0 Comments
- 128 Views
- 2 مہینے ago