زگریب:کروشیا میں مگ21لڑاکا طیارہ فوجی مشق کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کروشیا میں فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں بری،بحری اور فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں تاہم اس دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔فوجی مشق کے دوران مگ21لڑاکا طیارہ ہچکولے کھاتے ہئے زمین بوس ہوگیا۔طیارہ ایک گھر کے بالکل نزدیک گر کر تباہ ہوا جس سے گھر کی ایک دیوار کو نقصان پہنچا۔خیال رہے کہ مگ 21لڑاکا طیارے کی پہلی رونمائی1955میں ہوئی اور1959سے یہ ملکوں کے فضائی بڑے میں شامل ہوا اور1985تک اپنی دھاک بٹھائی رکھی تاہم اب یہ طیارے بوسیدہ ہوتے جارہے ہیں اور ایسے حادثات معمول بن گئے ہیں۔
Leave feedback about this