پشاور: کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد امدادی سامان کی ترسیل تاحال تاخیر کا شکار ہے۔ ضلع کرم کیلئے امدادی سامان کا پہلا قافلہ آج ٹل سے روانہ ہونا ہے، 80 سے زائد ٹرکوں پر مشتمل قافلے کے گزرتے وقت مرکزی شاہراہ پر کرفیو نافذ کیا جائیگا۔ کھانے پینے اور امدادی سامان سے بھرے ٹرک ٹل میں موجود ہیں، سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، علاقے میں کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی شدید قلت ہے۔
امدادی سامان کا قافلہ 4 جنوری کو کرم کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن بگن میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد قافلہ روانہ نہیں ہو سکا تھا۔ضلع کرم میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، زخمی ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی جگہ اشفاق خان کو ڈپٹی کمشنر کرم تعینات کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملی طور پر کام شروع کر دیا ہے، ٹل، پارا چنار روڈ پر 48 چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ 399 ایکس سروس مین کی بطور سپیشل پروٹیکشن فورس تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پارا چنار میں ایف آئی اے سائبر ونگ قائم ہوگا، تمام بنکرز کو یکم فروری 2025 تک ختم کرنے کیلئے پلان کی تیاری پر کام جاری ہے۔
پاکستان
کرم کے لئے امدادی سامان کی ترسیل تاحال تاخیر کا شکار
- by web_desk
- جنوری 6, 2025
- 0 Comments
- 68 Views
- 2 ہفتے ago
![کرم کیلئے امدادی اشیا لے جانے والا 20 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ](https://rozenews.com.pk/wp-content/uploads/2024/10/kuram.jpg)
Leave feedback about this