اسلام آباد : کراچی کیلئے بجلی مزید 10 روپے 32 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں 23-2022 کی تین مختلف سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹس کی مد میں اضافہ مانگا گیا ہے ۔حکومت کی جانب سے نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست میں اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ میں 47 پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ جولائی تا ستمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4.45 روپے فی یونٹ وصولی کی درخواست کی گئی ہے ۔نیپرا کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہاگیا ہے کہ وصولیاں ستمبر اور اکتوبر 2023 میں کی جائیں ، اپریل تاجون کی سہہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی کیاجائے ۔
Leave feedback about this