کراچی میں آج موسم گرم رہے گا ، پارہ 38 سے40 ڈگر ی سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3روز کے دوران موسم گرم اور مربوط رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دورن موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، محکمہ سمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کو درجہ حرارت 36 سے 38 اور ہفتے کو 35 سے 37 ڈگر ی سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے جبکہ مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر ان دنوں موسم گرم اور خشک ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی اور بالائی سندھ میں درجہ حرارت 44 یا اس سے زائد ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ۔
Leave feedback about this