موسم

کراچی میں آج سے یکم مئی تک بارش کا امکان

کراچی میں آج سے یکم مئی تک بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے آج سے یکم مئی کے دوران کراچی میں وقفے وقفے سے کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کاامکان ظاہرکیاہے۔پنجاب ،سندھ اور خیبرپختونخوا کے نوے فیصد علاقوں میںبارش اور ژالہ باری کا امکان اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔بلوچستان کے شمال مشرقی اور ساحلی علاقوں میں گر د آلود طوفانی ہوائیں چلنے چمن میں بارش ، تیز ہواﺅں کے سبب گوادر ، پسنی ، اور ماڑہ کے سمندر میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیاگیا ہے۔موسمی صورتحال کو منظر رکھتے ہوئے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات گئے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوسکتی ہیں ، جبکہ جمعرات سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کاآغاز ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پندرہ سے تیس ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے ، شہر میں کل بوندا باندی کا بھی امکان ہے اور بارش کے باعث دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کاامکان ہے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image