جرائم

کراچی، مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی، مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ اور جنگل گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی، زخمی ڈاکو گرفتار کرلیا گیا۔میمن گوٹھ میں بھینسوں کے فارم کا مالک ہلاک ہوگیا، مقتول کی شناخت عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے۔سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں فائرنگ سے 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول صوابی سے کراچی آیا تھا اور اس کی شناخت امین زادہ کے نام سے ہوئی ہے واقعے کے عینی شاہد اور مقتول امین زادہ کے دوست نعیم الرحمان نے بتایا کہ ہم جنگل گوٹھ کے ایک ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے، دو ڈاکو موٹر سائیکل پر اسلحہ کے ساتھ آئے، ملزمان نے مجھ سے میرا موبائل فون اور رقم چھین لی۔ ڈکیتی کے دوران امین زادہ نے مزاحمت کی تو ملزمان نے گولی مار دی، گولی امین زادہ کو سینے کے قریب لگی اور وہ جاں بحق ہوگیا۔ادھر کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مبینہ مقابلے میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔سکھن لیگی گوٹھ میں 3 سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرکے قتل کردیا گیا جس کی لاش سمندر سے ملی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image