رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے میڈیاسسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنی بات ہم سمجھ سکے ہیں کہ یکم جولائی کے سٹیٹس بحال کیا گیا ہے۔
حمزہ کا آج کا حلف نامہ منسوخ ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا اب یہ کیس سمپل اور آسان ہوگیا ہے۔
ڈپٹی سپیکر نے کل کٹھ پتلی کا کردار ادا کیا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ کٹھ پتلی کی دوریاں زرداری کی جانب سے گھمائی جاری تھی ۔
عدالت نے کسی جگہ پر بھی پارٹی ہیڈ کے فیصلے کو حتمی نہیں کہا۔
ق لیگ کے ساجد بھٹہ کا لیٹر موجود ہے۔
مزید کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد پرویز الٰہی ہی پنجاب کا وزیراعلی ہوگا۔
عدالت نے بڑا دل کرکے انکو ایک موقع فراہم کیا ہے۔
پاکستان کی عوام کو ملک گیر احتجاج کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا حمزہ شہباز جعلی وزیراعلی ہے۔
ن لیگ کا ٹائیں ٹائیں فش فش ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا اک زرداری لوٹوں چوروں پر بھاری ہے لیکن عوام پر بھاری نہیں ہے۔
یہ سرپرائز ان چوروں کو ملا ہے۔تمام نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں
ادارتی پسند
ڈپٹی سپیکر نے کل کٹھ پتلی کا کردار ادا کیا،فرخ حبیب
- by Rozenews
- جولائی 24, 2022
- 0 Comments
- 1125 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this