واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیا پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 20 جنوری کو میکسیکو اور کینیڈا سے آنے والی تمام اشیا پر 25 فیصد ٹیرف پر دستخط کروں گا، یہ ٹیرف منشیات اور غیر قانونی تارکین وطن کا داخلہ بند ہونے تک نافذ رہیگا۔چین سے درآمد اشیا پر بھی موجودہ ٹیرف سے 10 فیصد زیادہ ٹیکس عائد کریں گے، امریکا میں منشیات کی ترسیل روکنے کے چینی اقدامات تک اضافی ٹیکس رہے گا۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی حکام نے وعدہ کیا تھا وہ منشیات سمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کرینگے۔اس معاملے پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہیکہ چین اور امریکا منشیات کے خلاف کارروائیوں پر رابطے میں رہے ہیں، دونوں ملکوں کا اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی فائدے پر مبنی ہے۔ چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کوئی بھی تجارت یا ٹیرف کی جنگ نہیں جیت پائے گا۔
دنیا
ڈونلڈٹرمپ کا چین سمیت مختلف ممالک سے درآمد اشیا پرٹیکس لگانے کا اعلان
- by web_desk
- نومبر 26, 2024
- 0 Comments
- 56 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this