معیشت و تجارت

ڈالر کی مصنوعی قلت میں ملوث8منی ایکسچینج کے11آؤٹ لیٹس کے لائسنس معطل

ڈالر کی مصنوعی قلت میں ملوث8منی ایکسچینج کے11آؤٹ لیٹس کے لائسنس معطل

اسلام آباد:سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کرنے اور اپنے کاؤنٹر پر دستیاب ہونے کے باوجود اپنے صارفین کو غیر ملکی کرنسیوں کی فورخت سے انکار کرنے میں مبینہ طورپر ملو ث آٹھ ایکسچینج کمپنیوں کے گیارہ آؤٹ لیٹس کے لائسنس معطل کردیئے۔ہمارے نمائندے کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ریگولیٹری ہدایات کی خلاف ورزیوں پر ان آؤٹ لیٹس کے لائسنس پندرہ دنوں کے لئے فوری معطل کردیئے ہیں۔سٹیٹ بینک کی ٹیم کے ممبران نے ایکس چینج کمپنیوں کے آؤٹ لیٹس پر جاکر خود کو بطور صارف ظاہر کر کے کرنسی حاصل کر نے کی کوشش کی جس میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ مذکورہ آؤٹ لیٹس اپنے کاؤنٹر پر دستیاب ہونے کے باجود اپنے صارفین کو غیر ملکی کرنسیوں کی فروخت سے انکار کررہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے