پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر دوسرے روز بھی گر گئی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کی کمی ہوئی۔ انٹربینک سطح پر ڈالر 277-50 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک ایکسچینج میں ڈالر 69 پیسے 277 روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوگئی جس کے بعد 100 انڈیکس میں 198 پوائنٹس کی کمی ہوئی، انڈیکس 81 ہزار 459 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 81 ہزار 657 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
معیشت و تجارت
ڈالر کو مزید جھٹکے ، دوسرے روز بھی روپے کی قدر میں اضافہ
- by web_desk
- ستمبر 27, 2024
- 0 Comments
- 58 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this