انٹرٹینمنٹ

ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی دل کی کامیاب سرجری کے بعد گھر منتقل

ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی دل کی کامیاب سرجری کے بعد گھر منتقل

ممبئی:بالی ووڈ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی دل کی سرجری کامیاب ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہیش بھٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی انجیوپلاسٹی ہوئی ہے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔مہیش بھٹ نے پچھلے مہینے دل کی تکلیف محسوس ہونے کے بعد چبک اپ کروایا تھا جس میں یہ تشخیص ہوئی کہ انہیں جلد ہی سرجری کی ضرورت ہے۔بالی ووڈ پروڈیوسر کے بیٹے راہول نے والد کی کامیاب سرجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ ہفتے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے دل کا آپریشن ہوا اور اب انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image