چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ آج کھیل Roze News
کھیل

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ آج

چیمپئنز ٹرافی، فیصلہ آج ہوگا، پاکستان ڈٹ گیا

چیمپئنز ٹرافی، فیصلہ آج ہوگا، پاکستان ڈٹ گیا

لاہور:چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ آج ہو گا، آئی سی سی میٹنگ کچھ دیر بعد ہو گی۔اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آج بڑے فیصلے کا امکان ہے، دوسری جانب چیئرمین پی سی بی کا بھی دو ٹوک موقف ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر ہمارا اصولی مقف ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے آئی سی سی حکام سے رابطے کی مزید تفصیلات بھی سامنے آگئیں، پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، ایسا نہیں ہوسکتا پاکستان بار بار بھارت میں جا کر کرکٹ کھیلے اور انڈیا پاکستان نہ آئے۔پی سی بی نے آئی سی سی کو میٹنگ سے پہلے کوئی قابل قبول فارمولہ بنانے کا بول دیا، قابل قبول فارمولہ بنایا جائے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں تمام ممبران کی شرکت یقینی بنائی جاسکے۔

Exit mobile version