اسلام آباد:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کا پیش کردہ فارمولا تسلیم کرنے سے انکارکردیا۔ڈیڈلاک تاحال برقرار ہے جب کہ آج دبئی میں ہونے والی آئی سی سی بورڈمیٹنگ بھی ملتوی کردی گئی۔چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اجلاس اب 7 دسمبر کو ہوگا، میٹنگ اس وقت ہی ہوگی جب انڈیا پاکستان کے مقف پر جواب دے گا ،آج شیڈولڈ میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ملتوی کردی گئی، بھارتی بورڈ سے جواب نہ ملنے کی وجہ سے آج کا اجلاس ملتوی ہوا۔
پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کیا ہے کہ اب اب اجلاس اس وقت ہی بلائیں جب فیصلہ کرنا ہو، پہلے بھارت سے حتمی جواب لیں پھر بات ہوگی۔آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج شام ہونے کا امکان تھا جس میں شرکت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچے تھے۔آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے بڑے فیصلے کا امکان تھا۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی: بھارت کا پی سی بی فارمولا تسلیم کرنے سے انکار، آئی سی سی میٹنگ پھر ملتوی
- by web_desk
- دسمبر 5, 2024
- 0 Comments
- 70 Views
- 2 مہینے ago
Leave feedback about this