تازہ ترین کھیل

چیمپئنز ٹرافی افتتاحی میچ: شاہینوں کی شاندار بالنگ، کیویز کے 2کھلاڑی آؤٹ

چیمپئنز ٹرافی افتتاحی میچ: شاہینوں کی شاندار بالنگ، کیویز کے 2کھلاڑی آؤٹ

کراچی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا طبل جنگ بج گیا، افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں، پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، دنیا کی 8 بہترین ٹیموں کے درمیان کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں گھمسان کا رن پڑے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہو گی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ 15 کے 15 کھلاڑی کپتان ہیں، جیت کے لیے نیوزی لینڈ سے اچھا کھیلنا ہوگا، بابر اعظم ہمارے بہترین کھلاڑی ہیں، اننگز وہی اوپن کریں گے، دوسری اننگزمیں یہاں اوس پڑتی ہے، ہم دفاعی چیمپئن ہیں،تھوڑا دبا ہوگا۔
نیوزی لیںڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ میچ میں فتح کیلئے پر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں، کراچی سٹیڈیم کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، رات میں اوس ہوگی، ٹیم میں فاسٹ بالر میٹ ہنری کی واپسی ہوئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image