اسلام آباد:پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔جمعے کے روز ہونیوالی آئی سی سی بورڈ ڈائریکٹر میٹنگ سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رابطہ کرکے بتادیا ہے کہ ہم ٹورنامںٹ کی میزبانی کے موقف پر قائم ہیں اور اس میں کسی ملک کو شریک نہیں بنائیں گے۔
اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے پاس مسئلے کا کوئی قابل قبول حل ہے تو میٹنگ سے پہلے ہی ہمیں آگاہ کرے تاکہ ہم تیار ہوکر آئیں اور کسی فیصلے حتمی فیصلے تک پہنچ سکیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستانی ٹیم بھارت جا کر کھیلے لیکن وہ اپنی ٹیم یہاں بھیجنے سے انکار کر دے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی نے رات گئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے بہترین مفاد میں فیصلے کیے جائیں گے اور ایونٹ کے لیے پاکستان کی بہترین ٹیم میدان میں اتاریں گے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر غور کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ جمعے کو ہوگی۔
تازہ ترین
کھیل
چیمپئنز ٹرافی ، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، پاکستان ڈٹ گیا
- by web_desk
- نومبر 28, 2024
- 0 Comments
- 46 Views
- 1 ہفتہ ago
Leave feedback about this