لاہور:چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے کراچی سے دبئی کے لیے آج روانہ ہو گی تاہم فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔
فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ بھی کیا گیا ہے، فخر زمان کی جگہ متبادل اوپنر کے لیے مخلتف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے تاہم امام الحق ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔
فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران پہلے اوور میں ہی انجری کا شکار ہوگئے تھے، فخر کو 2 مرتبہ میدان سے باہر جانا پڑا، ٹریٹمنٹ کے بعد وہ دوبارہ میدان میں آئے پھر اننگز کے آخر تک انہوں نے فیلڈنگ کی جبکہ بیٹنگ کے دوران بھی وہ تکلیف کا شکار نظر آئے۔
تازہ ترین
کھیل
چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کو بڑا دھچکا: انجری کے باعث فخر زمان باہر
- by web_desk
- فروری 20, 2025
- 0 Comments
- 207 Views
- 3 مہینے ago

Leave feedback about this