پی ٹی آئی کے ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ۔پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکر حیدر علی نے سندھ ہاﺅس اسلام آباد میں پی پی رہنما فیصل کریم کنڈ ی کیساتھ پریس کانرنفرنس کی ۔ڈاکٹر حیدر علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔ڈاکٹر حیدر علی 2018 کے الیکشن میں این اے ٹو سوات ون سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے ۔اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے ڈاکٹر حیدرعلی کو خوش آمد ید کہتے ہوئے کہا کہ اگرآپ آصف زرداری کے انٹرویو دیکھیں تو ان کا خلاصہ یہ تھا کہ عمران خان سیاسی رہنما نہیں وہ کھلاڑی ہیں ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے ۔
Leave feedback about this