پشاور:سکواڈ میں یوتھ ونگ کے نوجوان شامل ہوں گے، صوبائی وزیرمینا خان اور معاون خصوصی سہیل آفریدی سکواڈ کو لیڈ کریں گے، سکواڈ میں ہر ضلع سے 250 نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا۔مجوعی طور پر سکواڈ 9 ہزار سے زیادہ نوجوانوں پر مشتمل ہوگا، سکواڈ ممکنہ شیلنگ کا براہ راست مقابلہ کرے گا ، شیلنگ سے بچا کا سازوسامان سکواڈ کو فراہم کیا گیا، شیلنگ کا مقابلہ کرنے کا سامان بھی سکواڈ کو فراہم کیا گیا ۔
معاون خصوصی برائے سی اینڈ ڈبلیو سہیل آفریدی کاکہنا ہیکہ ہم ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کو جہاد سجھتے ہیں، اس جہاد میں خیبرپختونخوا کے نوجوان بھرپور حصہ لیں گے، اس جہاد میں شہادت ہوگی یا غازی بن کر واپس آئیں گے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو ہر حال میں اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جو بھی احتجاج میں شامل نہیں ہو گا وہ پارٹی سے باہر ہوگا۔
تازہ ترین
پی ٹی آئی نے24 نومبر احتجاج کیلئے خصوصی سکواڈ تیارکرلیا
- by web_desk
- نومبر 21, 2024
- 0 Comments
- 50 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this