اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے لیے فری فارآل نہیں ہے، پی ٹی آئی میں اندرونی لڑائی پڑ چکی ہے، پی ٹی آئی پرامن رہ نہیں سکتی۔ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کی کوئی فکر نہیں پی ٹی آئی اور ان کے بانی غیر اہم ہوتے جا رہے ہیں۔
نہیں لگتا کہ مولانا پی ٹی آئی کی تحریک کا حصہ بنیں گے، مولانا کا فطری اتحاد ہمارے ساتھ ہے، پیپلزپارٹی کاہمارے ساتھ اتحادہے،ان کے پاس آئینی عہدے ہیں۔مولانا کبھی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے پاکستان کو نقصان ہو، مولانا فضل الرحمان ہمیشہ پاکستان کے مفاد میں فیصلے کرتے ہیں۔
تازہ ترین
پی ٹی آئی احتجاجی تحریک کی کوئی فکر نہیں: عطا اللہ تارڑ
- by web_desk
- مارچ 9, 2025
- 0 Comments
- 53 Views
- 3 ہفتے ago

Leave feedback about this