لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا۔لاہور قلندرز کی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرے گی یا ٹرافی ہوگی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے نام، ایونٹ کے فائنل معرکے کیلئے دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شام ساڑھے 7 بجے ان ایکشن ہوں گی۔لاہور قلندرز نے دوسرے ایلیمنیٹرمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنزسے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، لاہور قلندرز دو بار جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایک بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری بھی لاہور پہنچ گئے، آج قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے۔پی سی بی حکام کے مطابق فائنل کے دوران اننگز کے وقفے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، اس سے قبل بری فوج اور پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔
کھیل
پی ایس ایل 10 کا تاج کس کے سر سجے گا؟ لاہور یا کوئٹہ، فیصلہ کن معرکہ آج
- by web_desk
- مئی 25, 2025
- 0 Comments
- 108 Views
- 4 ہفتے ago

Leave feedback about this