تازہ ترین

پیپلزپارٹی نے لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

پیپلزپارٹی نے لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

پی پی نے سابق گورنر پنجاب اور وکیل لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔شوکاز نوٹس پی پی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری کی جانب سے جاری کیاگیا ۔پی پی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے لطیف کھوسہ سے سات روز میں جواب طلب کرلیا ۔رکن سی ای سی لطیف کھوسہ نے پارٹی کی اجازت لیے بغیر دوسری جماعت کے سربراہ کا دفاع کیا۔وکلاءکے فنکشن میں سائفر معاملے پر آپ نے ریاستی پالیسی پر تنقید کی ، بتائیں کہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے ۔نوٹس میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ سات روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دیں جواب نہ دینے کی صورت میں آپ کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائیگی ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image