پاکستان

پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی، پھول نچھاور کئے

پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی، پھول نچھاور کئے

اسلام آبادپہلگام فالس فلیگ واقعے کے بعد پاکستانی عوام کی جانب سے اپنی مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار جاری ہے۔ ملک بھر میں عوام پاک فوج کے قافلوں پر پھول نچھاور کر کے اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کر رہے ہیں، اس موقع پر عوام نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے اور اپنے جوانوں کے ساتھ مکمل اتحاد کا پیغام دیا۔
فوجی جوانوں نے بھی ہمیشہ کی طرح قوم کی محبت کو ہاتھ اٹھا کر وصول کیا اور اس بات کا ثبوت دیا کہ وہ اور قوم ایک ہی ہیں۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات ہوں یا دشمن سے جنگ، پاکستانی قوم ہمیشہ اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور اب بھی وہی جذبہ قائم ہے، عوام کا یہ جوش و خروش اور محبت پاک افواج کے حوصلے بلند کرتا ہے۔ماہرین نے مزید کہا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہر محاذ پر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image