راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسری دن بنگلا دیش کے خلاف پاکستان نے کی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان کی جانب سے دوسرے روز کھیل کا آغاز سعود شکیل اور محمد رضوان نے کیا۔پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے۔پاکستان کے 3 کھلاڑی 16 رنز پر آٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 2، شان مسعود 6 اور بابر اعظم صفر رن پر پویلین لوٹے، جس کے بعد صائم ایوب اور سعود شکیل کے درمیان 98 رنز کی پارٹنرشپ نے ٹیم کو سنبھالا دیا، صائم ایوب 56 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔بنگلا دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور حسن محمود نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی شامل ہیں۔
Leave feedback about this