پنجاب پولیس کو مطلوب ملزمان انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار پاکستان Roze News
پاکستان

پنجاب پولیس کو مطلوب ملزمان انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار

پنجاب پولیس کو مطلوب ملزمان انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار

پنجاب پولیس کو مطلوب ملزمان انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار

لاہور: پنجاب پولیس کو قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کردیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر اندرون ملک و بیرون ملک اشتہاریوں کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے تحت قتل و اقدام قتل کی دو مختلف بیہمانہ وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزمان علی حسنین اور محمد وحید نیاز کو دبئی سے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔پنجاب پولیس کی ٹیم دونوں خطرناک اشتہاری ملزموں کو دبئی سے لے کر پاکستان پہنچ گئی۔ ملزم علی حسنین کے خلاف تھانہ علی پور چھٹہ گوجرانوالہ میں قتل اور دیگر دفعات کے تحت کا مقدمہ درج ہے جبکہ ملزم محمد وحید نیاز کے خلاف قتل و اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کے تحت سٹی بورے والہ ضلع وہاڑی میں مقدمات درج ہیں۔

Exit mobile version