پاکستان

پنجاب میں بغیر ڈولی کے سیاسی دلہنیں آگئی ہیں،شیخ رشید

پنجاب میں بغیر ڈولی کے سیاسی دلہنیں آگئی ہیں،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیاسی دلہنیں آگئی ہیں بغیر ڈولی کے دلہنیں آئی ہیں۔اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ سیاسی دلہنوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی،سابق صدر آصف علی زرداری کے فرنٹ مین ہیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں تباہی ہی تباہی ہے،ملک کو بچانے کے لئے عوام سڑکوں پرآئیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاست سے بات آگے نکل گئی ہے ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے