پاکستان

پنجاب میں اعتماد کا ووٹ،پی ٹی آئی کیلئے اراکین کی تعداد چیلنج بن گئی

پنجاب میں اعتماد کا ووٹ،پی ٹی آئی کیلئے اراکین کی تعداد چیلنج بن گئی

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کیلئے ارکان پورے کرنا پی ٹی آئی کے لئے چیلنج بن گیا ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے تین اراکین کی جانب سے پارٹی پالیسی سے انحراف کا خطرہ ہے جس کے باعث پی ٹی آئی اور ق لیگ کو187اراکین کی حمایت حاصل ہے تاہم اگر دو ا راکین بھی حاضر نہ ہوئے تو پھر پرویز الٰہی کے لئے مشکل ہوسکتی ہے۔اس ضمن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو تہلکہ خیز رپورٹ پیش کی گئی جس میں ان تین ا راکین کا ذکر کیا گیا جنہوں نے اعتماد کا ووٹ نہ دینے اور اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ہدایت کی کہ پنجاب میں گیارہ جنوری سے پہلے ہر صورت اعتماد کا ووٹ لیا جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image