لاہور: حکومت پنجاب نے صوبہبھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے تحت ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔پابندی کا اطلاق ہفتہ 23 نومبر سے سوموار 25 نومبر تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے، سکیورٹی خطرات ہیں،کوئی بھی عوامی جلوس دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔شرپسند عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے 18ویں اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی۔
پاکستان
تازہ ترین
پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،جلسے، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد
- by web_desk
- نومبر 22, 2024
- 0 Comments
- 58 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this