تازہ ترین

پنجاب انتخابات ، بلاول نے ٹکٹس ریویو کمیٹی قائم کردی

پنجاب جیسے بڑے صوبے میں پہلے انتخابات وفاق پراثرانداز ہوں گے، بلاول

اسلام آباد: پنجاب میں ہونیوالے انتخابات کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول نے ٹکٹس ریویو کمیٹی قائم کردی ۔ قائم کردہ 6 رکنی کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی نیئر بخاری اور مخدوم احمد محمود شامل ہیں ۔ان کے علاوہ قمر زمان کائرہ رانا فاروق سعید اور سید حسن مرتضیٰ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں ۔اس ضمن میں پی پی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدررانا فاروق سعید کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹس پر تحفظات رکھنے والے پارٹی چیئرمین سے اپیل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جن امید واروں کو ٹکٹ نہیں ملے وہ اپیل جائزہ کمیٹی ارکان کو بھی بھیج سکتے ہیں ۔رانا فاروق سعید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے ٹکٹوں کی تقسیم میں شفافیت کیلئے چھ رکنی جائزہ کمیٹی بنائی ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image