صحت

پنجاب ، 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 111 نئے کیسز رپورٹ

پنجاب ، 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 111 نئے کیسز رپورٹ

صوبہ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 111 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں 5 ہزار 580 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جن میںسے 2 ہزار 168 ڈینگی کے مریض لاہور میں رپورٹ ہوئے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 38 راولپنڈی میں ،41 گجرانوالہ میں 16 اور ملتان میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شیخوپورہ میں دو گجرات ، چکوال اور خانیوال میں ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے ۔صوبے بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 126 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے کل 41 ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image